• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ امیدوار سندھ کے فیل ہوئے، 20 ہزار 152 بچے پاس نہ ہوسکے

کراچی( سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل کمیشن کی زیر نگرانی ہونے والے ایم ڈی کیٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سب سے زیادہ طلبہ سندھ کے فیل ہوئے ہیں۔

جنگ کو حاصل ہونے والے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈائو میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تحت ہونے والے امتحانات میں 20 ہزار 152 امیدوار فیل ہوئے جب کہ پاس امیدواروں کی تعداد 22ہزار 3 سو ایک تھی ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے صرف 7 ہزار 6 سو 15 امیدوار فیل ہوئے جب کہ پاس امیدواروں کی تعداد 66 ہزار 7 سو 2 تھی، پنجاب کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاھور نے لیا تھا۔

خیبر پختون خواہ سے 13ہزار 7 سو 61 امیدوار فیل ہوئے جب کہ پاس امیدواروں کی تعداد 29 ہزار 7 سو 64 تھی اور ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے لیا تھا۔ بلوچستان سے 4 ہزار 8 سو 57 امیدوار فیل ہوئے جب کہ پاس امیدواروں کی تعداد 4 ہزار 54 تھی۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 1489 امیدوار ٹیسٹ میں فیل ہوئے جب کہ پاس امیدواروں کی تعدا 17349 تھی اور یہ ٹیسٹ ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد نے لیا تھا۔

جنگ کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق ٹیسٹ میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر 204259امیدواروں نے رجسٹریشن کرائ جب کہ 188044 امیدواروں نے شرکت کی۔

فیل امیدواروں کی تعداد 47874 جب کہ پاس امیدواروں کی تعداد 140170 رہی۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے 106211 امیدوار پاس ہوئے جب کہ صرف بی ڈی ایس کے لیے 33959 امیدوار کامیاب قرار پائے جب کہ کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 74.54 فیصد رہا اور ناکامی کا تناسب 25.46 فیصد رہا۔

اہم خبریں سے مزید