• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرعلوی کی عمران خان سے 3 گھنٹے ملاقات، اہم تعیناتی پر اعتماد میں لیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)صدرعلوی کی عمران خان سے 3 گھنٹے ملاقات ،اہم تعیناتی پر اعتماد میں لیا ، عمران خان نے کہاکہ ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں ، آئین و قانون کے مطابق جو بنتا ہے سمری اسکے مطابق دیکھیں۔گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہنگامی دورے پرلاہور پہنچے،تین گھنٹے قیام کے دوران زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور فوری بعد اسلام آباد واپس چلے گئے،ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیر غور آیا، ذرائع کے مطابق صدر نے وزیراعظم ہاؤس سے منظور ہونے والی سمری سے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا، عمران خان نے صدر مملکت کو کہا کہ ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے آئین و قانون کے مطابق جو بنتا ہے سمری اس کے مطابق دیکھیں،اگر درست ہے تو سمری منظور کرلیں۔

اہم خبریں سے مزید