• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری بے پناہ مسائل سے دو چار ہیں:آل پاکستان انجمن تاجران

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس میں جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی نے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے موجودہ حالات میں تاجر برادری بے پناہ مسائل سے دو چار ہے آئے روز پٹرول گیس بجلی و ضروریات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا اور بے روزگاری کی وجہ سے چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،اجلاس میں مختیار پپو،مقبول قریشی،شیخ شفیق،شیخ وہاج قریشی،صبغت اللہ انصاری،عنائت اللہ خان،ظفر پہوڑ، بلال قریشی،اعظم پہلوان،محمد عثمان قریشی،محمد افضل قریشی،محمد عبداللہ قریشی،محمد ہمایوں قریشی،جاوید قریشی،مختیار پپو،مقبول احمد،شہباز قریشی،محمد ساجد،واجد،عابد،راشد موجود تھے۔
ملتان سے مزید