• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ من چرس کے مقدمے میں 3ملزمان کو عمرقید،5,5 لاکھ روپے جرمانہ

املتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون عیشاء بی بی نے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 14 دسمبر تک ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سید احسن محبوب بخاری نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان سید احسن محبوب بخاری نے ڈیڑھ من سے زائد چرس اور 24 کلو گرام افیون برآمدگی کے مقدمہ میں بڑا فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مجموعی طور پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی ہے۔
ملتان سے مزید