• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو الیکشن چاہئے تو پارلیمنٹ میں واپس آئیں، حکومت

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن چاہیے تو پارلیمنٹ میں واپس آئیں، انہیں راولپنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی.

 پنڈی جانے کی بجائے حکومت اور اتحادیوں سے ملیں، سیاستدان بنیں اور سیاستدانوں کیساتھ بیٹھیں،نواز شریف اور شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کرینگے.

عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع کرنے لیے مارچ کا ڈھونگ رچایا، ایجنسیوں کی رپوٹ ہے کہ عمران خان کو خطرہ ہے، آج کااحتجاجی اجتماع ملتوی کیا جائے، راستے بند کیے تووفاقی حکومت اپنا کام کرے گی، لوگ بھی انہیں جوتے ماریں گے،سیاسی عدم مداخلت کے فیصلے میں عاصم منیر نے بنیادی کردار ادا کیا۔ ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب اور وزارتِداخلہ میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کہی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے جلسے کے دوران دہشت گردی ہو سکتی ہے، اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھاسکتا ہے، 26 نومبر کا جلسہ ملتوی کیا جائے، جلسہ گاہ کی سکیورٹی سے متعلق ایڈوائزی بھی جاری کی گئی ہے،میرا مشورہ ہے کہ یہ بے مقصد اجتماع ملتوی کردیں، اجتماع نہ ہو تو عمران خان شرمندگی سے بچ سکتے ہیں۔

انہوں نے اہم تعیناتی کے آئینی عمل کو تماشا بنانے کے لیے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا۔

اہم خبریں سے مزید