• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزبان قطر کو دوسری شکست، ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی؟

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر)سینیگال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال میں میزبان قطر کو 3-1کی شکست دیدی، گروپ میں دوسری شکست کے میزبان ٹیم ایونٹ سےتقریباً آؤٹ ہوگئی ہے۔ سینگال کی جانب سےبولائے دیا ، فماراڈایڈہیو اور بامبا ڈائنگ نے جبکہ قطر کا واحد گول محمد منتاری نے کیا۔ السماما اسٹیڈیم میں سینیگال کے کھلاڑیوں نے پورا وقتمیزبان ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ 41 ویں منٹ میں سینیگالی کھلاڑیوں کے حملے کو قطری ڈیفنڈر نے روکا لیکن گیند کو صحیح طرح کنٹرول نہیں کرسکے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹرائیکر بولائے دیا نے گیند کو گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ سات منٹ بعد کارنر کی ہٹ پر فمارا نے ہیڈر کے ذریعے ٹیم کی برتری ڈبل کردی ۔ پہلے ہاف کے اختتام اسکور 2-0 تھا۔ دوسرے ہاف میں قطری ٹیم نے کچھ پھرتی دکھائی اور 78 ویں منٹ میں محمد منتاری نے اپنی ٹیم کا پہلا گول کرکے خسارہ 2-1کیا۔ کھیل کے اختتام سے قبل سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول کرکے ٹیم کو 3-1 سے کامیابی دلوا دی۔ دونوں ٹیموں کو چھ چھ کارنر ملے۔
اسپورٹس سے مزید