• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ورلڈ کپ میں میراڈونا کا دن منانا چاہیے، صدر فیفا

دوحا (جنگ نیوز) ڈیاگو میراڈونا کی دوسری برسی جمعہ کو قطر میں منائی گئی، اس موقع پر ان کے سابق ساتھی کھلاڑی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے، اور ماضی کی یادیں تازہ کیں۔فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے میراڈونا کے ساتھیوں کا استقبال کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف خراج تحسین پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ میں چاہوں گا کہ مستقبل کے ہر ورلڈکپ میں ڈیاگو میراڈونا کی یاد میں ایک دن منایا جائے۔ میراڈونا برسوں تک منشیات اور شراب نوشی سے لڑنے کے بعد 25نومبر2020کو 60سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
اسپورٹس سے مزید