• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایتھلیٹکس، ثمر عباس اور تمیم تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

لاہور (جنگ نیوز) 50ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا ہے۔ قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے۔ انہوں نے 100 میٹر ریس میں10 اعشاریہ 43 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرمی کی تمیم خان ایونٹ میں پاکستان کی تیز ترین خاتو ن ایتھلیٹ قرار پائیں، انہوں نے 100 میٹر ریس 11 اعشاریہ 86 سیکنڈز میں جیت لی۔