• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن فوری طور پر کراچی میں سیاسی ایڈمنسٹریٹر برطرف کرے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ الیکشن سے قبل بلدیاتی اداروں ومیئر کو بااختیار بنانے کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آئین آرٹیکل 140-Aکے تحت فوری قانون سازی کی جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ کے اعلان کے مطابق فوری طور پر کراچی میں سیاسی اور غیر قانونی ایڈمنسٹر کو برطرف کرے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو ہر صورت غیر جانبدار بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے اور فوج و رینجرز کے اہلکار وں کو بھی طلب کیا جائے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہاکہ ہم بلدیاتی انتخابات کی مہم کے ساتھ ساتھ اختیارات کے حصول کی مہم بھی چلائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید