• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بنیادی شرط الیکشن تاریخ کا اعلان ہے،انتخابات تو کرانا پڑیں گے، الیکشن کی طرف خود ہی چلے جائیں تو اچھا ہوگا.

 عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ تمام خطرات کو پس پشت ڈال کر راولپنڈی پہنچیں گے عوام اداروں، عدالتوں اور سیاسی جماعتوں کا کنڈکٹ دیکھ رہی ہے.

مافیا کیخلاف لڑائی آخری مرحلے میں ہے، اشرافیہ ضد چھوڑے اور الیکشن کرائے جائیں اگر کسی کو خطرہ ہے تو آپ کیا چورن بیچنے آئے ہیں، رانا ثنا اللہ ناکام ہے تو فیض آباد میں اپنی کوئی دکان کھولیں.

 وزیرداخلہ اپنا کام اگرنہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں، ن لیگ والے لوگ صرف قبروں کے شیر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا روز آ کر کہتے ہیں فلانے کو خطرہ ہے تو کیا آپ چورن بیچنے کیلئے بیٹھے ہیں، اگر آپ کی خبریں سننی ہیں تو ریڈیو سے خبریں سن لیں گے، اگر وزیرداخلہ ناکام ہے تو فیض آباد میں اپنی کوئی دکان کھولیں.

 انہوں نے معیشت اورپاکستان کی سیاست کا بیڑہ غرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکی فیملی یورپ کی سیاحت پر نکلی ہے، یہ پاکستان کے پیسوں سے عیاشیاں کر رہے ہیں، یہ لوگ یورپ میں اکٹھے ہو کر پاکستان کی غربت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید