• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام محمود ڈوگر کی معطلی، عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی JIT نے کام روک دیا

لاہور ( نمائندہ جنگ) پولیس چیف لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا حکم بحال ہونے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنا کام روک دیا۔ جے آئی ٹی اراکین کو ہدایات ملنا عارضی طور پر بند، ٹیم چند روز میں ملزم نوید سے محض پوچھ گچھ کے سوا مزید کچھ نہیں کر سکی.

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر موجود سابق وزیراعظم پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی ایک بار پھر متنازع ہوگئی اور اس نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال ہونے کے بعد اپنا کام روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی اراکین کو ہدایات ملنا عارضی طور پر بند ہو گئی ہیں جب کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم چند روز میں ملزم نوید سے محض پوچھ گچھ کے سوا مزید کچھ نہیں کر سکی۔

واضح رہے کہ وفاقی سروس ٹربیونل نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن بحال کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید