• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا حکومت بہتر شہری زندگی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عاطف خان

پشاور (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل وامور نوجوانان اور خوراک عاطف خان نے کہا کہ کہ بہتر شہری زندگی کا انحصار بہتر منصوبہ بندی پر ہے اس سلسلے میں خیبرپختونخواحکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان سٹی ماسٹر پلاننگ کے حوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مردان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو، عبدالسلام آفریدی، طفیل انجم سمیت پلاننگ آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس کو مردان سٹی ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پورے صوبے کے اکیس اضلاع کے شہری علاقوں کے ماسٹر پلاننگ پر کام جاری ہے جس میں ضلع مردان کے شہری علاقوں کی ماسٹر پلاننگ مکمل کی جا چکی ہے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ مردان سٹی ماسٹر پلاننگ میں صحت وتعلیمی اداروں اور شاہراہوں کی تعمیر،صاف پانی اور نکاسی آب کے نظام اور دیگر ترقیاتی کاموں کا کی معقول منصوبہ بندی کی گئی ہے جن سے مستقبل میں مردان کے شہری علاقوں کے رہائشی ایک معیاری سکونت کے قابل ہو سکے گے اور قومی املاک کا بے جا اور غیر ضروری استعمال سے بھی بچایا جاسکے گا،عاطف خان نے متعلقہ حکام کو ھدایت دی کہ دیگر اضلاع کی ماسٹر پلاننگ کو بھی جلد ختمی شکل دی جائے اور مردان سٹی ماسٹر پلان پر جلد عملی کام کا آغاز یقینی بنایا جائے کیونکہ ماسٹر پلان کو عملی جامہ پہنانا اولین ترجیح ہے ، بے ہنگم تعمیرات، سڑکوں پر ٹریفک اور دیگر مسائل حل کرنے سے ہی شہری حکومتی اقدامات سے نہ صرف مستفید ہوسکتے ہے بلکہ ان مثبت اقدامات کی بدولت تبدیلی بھی محسوس کریں گے جو ہماری پارٹی کے بنیادی منشور میں شامل ہے، انھوں نے کہا کہ افسران پوری دلجمعی اور لگن کیساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھتے ہوئے مقررہ مدت میں تکمیل تک پہنچائے، صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں درپیش مسائل و مشکلات سے مجھے آگاہ کریں تاکہ بروقت حل نکال کر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔
پشاور سے مزید