• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی غلام علی کاخیبر پختونخوا کا گورنر مقرر ہونا اعزاز ہے، عرفان اقبال شیخ

پشاور ( آن لائن ) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے لیے یہ ایک بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ اس کے ایک مایہ ناز سابق صدر کو خیبر پختونخوا کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گورنر حاجی غلام علی نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے اپنے دور کو پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی اجتماعی بھلائی کے لیے بے لوث طریقے سے استعمال کیا۔ عرفان اقبال شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور اب کے پی کے کے گورنر سے درخواست کی ہے کہ وہ چارٹر آف اکانومی کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ پارٹی لائن سے ماورا ان کو تمام طبقات میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مفاہمت و اتحاد کی قوت کے طور پر ان کا ایک طویل اور شاندار کیریئر رہا ہے
پشاور سے مزید