• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی کی خدمات کو جاری رکھوں گا، حاجی چوہدری قربان

لوٹن (شہزادعلی) سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کی خدمات کو جاری و ساری رکھیں گے۔ لوٹن مرکزی جامع مسجد ہو، جامعہ اسلامیہ غوثیہ، یا کوئی اور دینی ادارہ، علاوہ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ اور تحریک آزادی کشمیر کی سرگرمیاں ہیں وہ یہ سب کام عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، روزنامہ جنگ سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب انہیں اپنے والدین مرحومین سے ملی، انہوں نے برطانوی مسلمانوں کے ایک مرکزی ادارہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ کی تعمیر کے لیے بیش قیمت قطعہ زمین عطیہ کی تھی، ان کے والد سائیں چوہدری محمد اشرف مرحوم کا اوڑھنا بچھونا ہی مسجد اور مدرسہ تھا، تاہم انہوں نے قائد جموں کشمیر بابائے جمہوریت چوہدری نور حسین مرحوم اور ان کے فرزند بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی برطانیہ میں سیاسی سرگرمیوں اور کشمیر کاز کو بھی بھرپور سپورٹ کیا جب کہ انہوں نے بھی کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر کے طورپر لندن میں بھارت کے خلاف مظاہروں کو مربوط کرنے کے لیے اپنی جیب سے بھی خطیر رقوم فراہم کیں اور کوچز کے لیے فنڈز بھی جمع کیے اور مختلف دینی اداروں کی تعمیر میں حصہ لیا اور کمیونٹی کے جنازوں کی تجہیز و تکفین کے کاموں میں بھی ہمہ وقت حصہ لیتے ہیں اور نہ صرف بلامعاوضہ اور رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ لوٹن کی مسلم کمیونٹی کے علاوہ دیگر مین سٹریم چیرٹی پروگراموں میں نمایاں کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر برطانیہ کے ہاوس آف لارڈز میں لارڈ قربان حسین دن رات کام کر رہے ہیں جس پر وہ ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرپور میں ائرپورٹ کا قیام کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے اس کو بلاتاخیر پورا کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ لوٹن سنٹرل ماسک کی انتظامیہ صدر حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی اور نائب صدر حاجی چوہدری محمد نثار اور دیگر کے زیرانتظام کام جاری رکھے ہوئے ہیں ، انہوں نے اس موقع پر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ مرحومہ ایک نیک سیرت اور بلند کردار کی حامل خاتون تھیں کمیونٹی کا ہر شخص ان کی رحلت پر غمزدہ ہے ۔ دریں اثنا کمیونٹی کا حاجی چوہدری محمد قربان اور ان کے خاندان کی خدمات پر زبردست خراج، لوٹن کی متعدد شخصیات نے کہا ہے ہے میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی لوٹن مرکزی جامع مسجد کے رہنما کے طور پر حاجی چوہدری محمد قربان اور ان کے خاندان کی لوٹن سنٹرل ماسک کے ساتھ کمنٹ منٹ نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط ہے ۔ انہوں نے ان کی والدہ مرحومہ، والد سائیں چوہدری محمد اشرف مرحوم اور صاحبزادہ چوہدری مہربان قربان مرحوم نے بھی لوٹن مرکزی جامع مسجد اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور خدمات انجام دی ہیں۔ دل کھول کرعطیات دیے ہیں۔ انہوں نے دیگر مذہبی اداروں کے لیے بھی ممکن حد تک عطیات دیئے اور لوٹن میں مذہبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لوٹن سنٹرل ماسک میں متحرک کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں بطور کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن لوٹن سنٹرل ماسک کی بھرپور نمائندگی کی۔ لوٹن کونسل اور دیگر سیاسی جماعتوں، مذہبی اداروں اور سماجی تنظیموں میں بھی لوٹن مرکزی جامع مسجد کی نمائندگی کی اور دینی سماجی اور سیاسی خدمات میں ہر جگہ پیش پیش ہیں ہماری سپورٹ ہر موقع پر ان کے ساتھ ہے، مختلف رہنماؤں نے کہا کہ حاجی چوہدری محمد قربان کمیونٹی کی نوجوان نسل کے لیے مینارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کے والدین مرحومین اور ان کا لوٹن سنٹرل ماسک اور دیگر اداروں کے ساتھ ان کا کنٹری بیوشن بے مثال رہا _ حاجی چوہدری محمد قربان کی خدمات کا احاطہ ممکن نہیں۔
یورپ سے سے مزید