• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کا ساتھی کھلاڑیوں کو عشائیہ

دوحا( نیوز ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کیلئے قطر میں موجود پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ساتھی کھلاڑیوں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے کھلاڑیوں کو دوحا کے ایک جدید ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا اور کھانے کا بل بھی ادا کیا۔برناڈو سلوا، جاو کنسیلو اور جوزسا نے رونالڈو کے عشائیے میں شرکت نہیں کی، تینوں فٹبالرزنے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی۔چند روز قبل ہی اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تنازع کے بعد رونالڈو کی ساری توجہ اپنی ٹیم اور ساتھی کھلاڑیوں پر ہے جب کہ سعودی عرب کے ایک کلب کی جانب سے بھی رونالڈو کے ساتھ معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔
یورپ سے سے مزید