• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کوشکست دینے والا جاپان کوسٹاریکا سے ہار گیا

دوحا( نیوز ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والا جاپان اپنے دوسرے میچ میں ہار گیا۔جاپان کو کوسٹاریکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی گول کرنے پر ناکام رہیں، لیکن پھر میچ کا واحد گول کیشر فُلر نے آخری منٹوں میں کیا جو جاپان کی شکست کا باعث بنا۔واضح رہے کہ جاپان نے پہلے میچ میں جرمنی کو دو ۔ ایک سے شکست دی تھی جبکہ کوسٹا ریکا کو اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گروپ ای کا ایک اور میچ رات بارہ بجے ہوگا جس میں دو سابق چیمپئنز جرمنی اور اسپین کا مقابلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد جرمنی کیلئے اس میچ میں جیت کافی ضروری ہوگئی ہے۔
یورپ سے سے مزید