• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم دین کا حصول ہر مسلمان پر ضروری ہے، شیخ عبدالعزیز عمر

برمنگھم (پ ر) علم دین کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر ضروری ہے۔طہارت، وضو، غسل، نماز کی ادائیگی وغیرہ جیسے بنیادی مسائل کا جاننا ہر مسلمان کو لازمی ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار حیدرآباد دکن سے برطانیہ آئے مہمان مقرر شیخ عبدالعزیز عمر العمودی ابن مولانا شیخ عبداللہ العمودی السیمانی نے جامع مسجد کوئنس کراس ڈڈلی میں اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا علم دین میں مہارت حاصل کرنا یہ فرض کفایہ ہے، یہ کام قوم مسلم کے چند افراد کرلیں تو کافی ہے جن کو ہم مولانا یا مفتی کہتے ہیں جس طرح ہر مسلمان ڈاکٹر نہیں بن سکتا، اسی طرح ہر مسلمان مولانا یا مفتی نہیں بن سکتا ہے، مگر دین کی تبلیغ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے، چاہے وہ کوئی زبان جانتا ہو یا نہ جانتا ہو۔ الحمدللہ گونگے اور بہرے بھی اشاروں سے دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ اللہ کے نبیﷺ نے ارشاد فرمایا۔ (کہ میری طرف لوگوں کو تبلیغ کرو، اگرچہ تمہیں ایک آیت کا ہی علم ہو)۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم کے مولانا محمد عبدالہادی العمری اور ڈاکٹر عبدالرب ثاقب کے خاندان سے میں واقف ہوں، ان کے والد صاحبان نے قاری محمد افضل محمدی اور مولانا محمد سرور محمدی نے اپنی زندگیاں حیدرآباد دکن میں توحید و سنت کی دعوت و تبلیغ میں گزاریں، اللہ قبول فرمائے۔ آخر میں ڈاکٹر عبدالرب ثاقب نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان کے ساتھ ان کے ماموں زاد مولانا سہیل احمد ابن مولانا فضل الرحمن چشتی بھی ان کے ہمراہ تھے جو انگلینڈ میں ہی رہتے ہیں۔ ڈاکٹرعبدالرب ثاقب نے کہا کہ شیخ عمر العمودی کے والد ماجد شیخ عبداللہ العمودی اور مولانا بخشی اللہ کے نیک بندے تھے۔ انہوں نے بھی قال اللہ اور قال رسول اور استاد شیخ عبدالفتاح افریقی، برادر محمد سعید اور حاجی ذوالفقار قریشی بھی موجود تھی۔ دعائے مسنون پر پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔ 
یورپ سے سے مزید