• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ لائبریری کا قیام خوش آئند عمل ہے، ڈی جی کے ڈی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی نوجوان نسل میں پڑھنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات کررہا ہےاس ضمن میں شاہراہ خیابان اقبال نزد دوتلوار ڈائریکٹرل ادارہ ترقیات کراچی کی سربراہی میں چیف انجینئر ندیم اقبال اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر طارق رفیع کی نگرانی میں اسٹریٹ لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، یاد رہے کہ اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کیا تھا، ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا اور دیگر انٹرنیٹ عام ہونے کے بعد نوجوان نسل میں کتابیں پڑھنے کا رجحان کم ہورہا ہے وہیں اسٹریٹ لائبریری کا قیام خوش آئند عمل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی کی خوبصورتی کو مدھم کرنے کے لئے نا معلوم عناصر کی جانب سے وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے، وال چاکنگ کے ذریعے نوجوان نسل میں منفی رجحان پیدا ہورہا ہے جوکہ ملکی ترقی اور نوجوان نسل کے مستقبل کے لئے تشویشناک ہے اس عمل کو مستقل بنیادوں پر روکنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں اسٹریٹ لائبریریز کے قیام سے بھی وال چاکنگ کے خاتمہ میں مددحاصل ہوگی ، ڈی جی کے ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی جلد ہی شہر میں موجود کے ڈی اے ٹاؤن شپس اور اسکیمز میں اسٹریٹ لائبریریز قائم کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید