• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک معاشی طور پر ایک بڑے بحران کی طرف جارہا ہے، رہنما

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صوبائی صدر علامہ عبدالخالق آفریدی، عمران احمد سلفی،مولاناامیرعبداللہ فاروقی، قاری مصدق الامین،حافظ اویس مدنی، حافظ فیصل شاہ ، مولانا رحمانی سمیت دیگر رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر ایک بڑے بحران کی طرف جارہا ہے ورلڈ بینک اور دیگر کی رپورٹس غیر تسلی بخش ہیں ،مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے سوائے پی ڈی ایم والوں کے جو مسلسل جھوٹ سے کام لے رہے ہیں، رہنماوں نے کہا سیاسی استحکام کے بغیر ملک اور قوم اس مشکل سے نہیں نکل سکتے،جمہوریت میں پر امن احتجاج کرنا قوم کا آئنی حق ہے ، جبر سے روکنا مشکلات پیدا کرنا کسی بھی طرح ٹھیک نہیں، رہنماوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عمران خان کے خلاف جو پروپیگنڈہ مہم چلا رہی ہے وہ خود انہی کے خلاف ہو جاتی ہے،انہوں نے کہا فوری الیکش ضروری ہوگئے ہیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ کر سکیں، امید کرتے ہیں مقتدر ادارے آئین کی بالا دستی اور عوامی حکومت کے لیے کرادار ادا کرینگے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید