• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے 4سے 6مہینے درکارہوں گے، 6مہینے بعدہم اس پوزیشن میں ہونگے پنجاب میں الیکشن جیت سکتے ہیں.

، قومی اسمبلی کا الیکشن 6ماہ آگے لے جا سکتے ہیںعمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہے ہیں، اگر سسٹم سے مسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں، عمران خان نے غصے میں آ کر اسمبلیاں توڑنے کی بات کی، پرویز الہی بطورِ وزیراعلی پنجاب اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے.

اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا اعلان غیر منطقی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہے ہیں، اگر سسٹم سے مسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں، الیکشن کے بعد آپ اسی سسٹم میں آئیں گے، پیپلز پارٹی نے جب الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس کے بعد سے آج تک پنجاب میں داخل نہیں ہو سکی۔

اہم خبریں سے مزید