• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز ماما نے ذاتی رشتوں پر اپنے نظریاتی رشتوں کو مقدم سمجھا، اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری یوتھ افیئرز خان زمان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں اے این پی کے مرکزی راہنما، دانشور، ادیب اور استاد عزیز اللہ ماما ایڈوکیٹ کی تیرھویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی سنگین حالات میں ہماری موجودہ نسل کو اپنے قومی مقدمے کی موثر وکالت کرنے کی جو استطاعت ملی ہے اس میں عزیز اللہ ماما جیسے روشن فکر اور بہادر راہنما اور استاد کا بڑا تاریخی کردار ہے۔ ہم ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ آج بھی پشتون اور بلوچ نوجوانوں کیلئے عزیز اللہ ماما کی شخصیت اور جدوجہد کا مطالعہ باچاخان کی تحریک کو گہرائی میں سمجھنے اور موجودہ مسائل سے نجات پانے میں کافی مددگار ہوسکتی ہے۔ ان کے سیاسی شاگرد اور ساتھی آج بھی عوامی نیشنل پارٹی میں صف اول کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اے این پی عزیز اللہ ماما ایڈوکیٹ کی تیرویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔ اس سلسلے میں 3 دسمبر کو ظریف شہید ایڈیٹوریم سائنس کالج کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوگی جس میں اے این پی کے کارکنوں سمیت تمام ترقی پسند پشتونوں اور بلوچوں سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید