• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی سرپرست مولانانعمت اللہ صوبائی ناظم مفتی فدا الرحمن صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی صوبائی سالار عبدالولی نے کہاہے کہ لیویز نے قیام امن کیلئے جو قربانیاں دیں ہیں وہ کسی پوشیدہ نہیں بی ایریا ختم کرنے کی باتیں صوبے اورعوام کے مفاد میں نہیں حکومت فورس کو ختم کرنے کی بجائے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے رہنماؤں نے کہاکہ لیویز اہلکاروں کی کم تعداد، جدید اسلحہ ،وسائل اور جدید ٹریننگ کی کمی کے باعث فورس مشکلات کاشکار ہے اگرانہیں وسائل فراہم کیے جائیں تو لیویز کی کارکردگی میں مزید بہتری آسکتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید