• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن داوڑ کو محکوم اقوام کی جدوجہد سے روکا نہیں جاسکتا، این ڈی ایم

کوئٹہ(پ ر) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی بیان میں پارٹی چیئرمین رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر تاجکستان میں افغانستان کے حوالے سے ہرات سیکورٹی مذاکرات میں شرکت سے روکنے کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کی کرتے ہوئے اسے افغان دشمن قراردیاگیاہے بیان میں کہا گیا کہ اقدام افغان دشمنی کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ اور وفاقی جمہوری پارلیمانی نظام کی توہین ہے جو ملک میں استعماری و آمرانہ قوتوں نے روز اول سے جاری رکھاہواہے جس کی وجہ سے آج ملک بدترین سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں دوچار اورعالمی تنہائی کا شکار ہے بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے استعماری و آمرانہ قوتیں اور حکمران طبقات آج بھی افغان دشمنی اور جنگی نظریات کی تباہ کن پالیسی پر گامزن ہیں افغانستان میں عوام کی منتخب جمہوری حکومت کو طاقت اور سازشوں کے ذریعے ختم کرکے تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن افغانستان کو تاریکی کا شکار بنانے اورایک بارپھر دہشت گردی مسلط کی جارہی ہے جس کیخلاف افغانستان سمیت پشتونخوا وطن میں عوام کی جمہوری مزاحمت جاری ہے محسن داوڑ کو روکنے سے محکوم اقوام کی جدوجہد سے دستبردارنہیں کرایاجاسکتا۔
کوئٹہ سے مزید