• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم اہلکاروں کے ناروا سلوک کا نوٹس لیا جائے ، حاجی رفو گل

کوئٹہ(پ ر) آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہزارگنجی کے سرپرست اعلیٰ سردار سرور خان بڑیچ چیئرمین مصطفیٰ خان اچکزئی سینئر وائس چیئرمین لالا نور محمد بڑیچ وائس چیئرمین جمال الدین اچکزئی صدر حاجی رفو گل بڑیچ سینئر نائب صدر حاجی جلیل احمد اچکزئی نائب صدر ملک محمد نواز شاہوانی جنرل سیکریٹری حاجی شیر علی بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالحکیم کاکڑجوائنٹ سیکرٹری حاجی دوست محمد بڑیچ پریس سیکرٹری حاجی عبدالباری بڑیچ فنانس سیکرٹری محمد رمضان بڑیچ سالار اعلی حضرت علی کاکڑنے کہاہے کہ کسٹم پیڈ پھل اور سبزی کی گاڑیوں کو کسٹم اہلکار مختلف چیک پوسٹوں پرروک کرہزاروں روپے رشوت وصول کر رہے ہیں اگر پیسے نہیں دیئے جائیں تو گھنٹوں گھنٹوں گاڑیوں کو روکےجاتاہے خصوصاًتیرامیل دشت کولپور کے مقام پر پرائیویٹ لوگوں کے ذریعے گاڑی سے سرعام عام رشوت لی جارہی ہے جس سے کاروباری افراد کو مالی نقصانات کاسامنا ہے بیان میں صوبائی حکومت‘چیف جسٹس بلوچستان‘چیف سیکرٹری اورکسٹم کلکٹر سے مطالبہ کیاگیا کہ کسٹم اہلکاروں کے نارواسلوک کانوٹس لے کر رشوت سے نجات دلائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید