• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز ماما نے قومی تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا، پی ایس ایف

کوئٹہ (پ ر)پشتون ایس ایف بلوچستان کے صدر طاہر شاہ کاکڑ ، قائم مقام جنرل سیکرٹری ہمایون شاہ ودیگر نے عزیز ماما ایڈووکیٹ کی قومی تحریک کے لیے خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عزیز ماما فیڈریشن کے ان جانبازوں میں سے تھے جنہوں نے پشتون قومی تحریک کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے باچا خان بابا کے افکار ،فلسفہ عدم تشدد ،ترقی وخوشحالی اور تعلیم کا پرچار انتہائی نامساعد حالات میں کیا رہنماؤںنے کہاکہ عزیز ماما قومی تحریک میں مصائب اورقیدوبند کی تکالیف خنده پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے اصولوں پر کاربند رہےقوم کے نوجوانوں کے لیے عزیز ماما کی خدمات روشن باب کی مانند ہیں دریں اثنا کوئٹہ کے تمام یونٹوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 3 دسمبر کو سائنس کالج میںاپنی شرکت یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید