• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریننگ میں آؤٹ کرنے والے نوجوان کو رضوان کا تحفہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں ایک نوجوان نے محمد رضوان کا چیلنج قبول کیا جس پر رضوان نے انہیں جوتوں کا تحفہ دے دیا۔ پنڈی میں ٹریننگ سیشن میں محمد رضوان کو آؤٹ کرنے والے بولر کی ایک میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے ٹریننگ کے دوران کہا تھا کہ جو بھی مجھے آؤٹ کرے گا میں اسے گفٹ دوں گا۔ جب رضوان کو آؤٹ کیا تو انہوں نے جوتے گفٹ کردیے۔
اسپورٹس سے مزید