• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں پیر کو پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ ٹریننگ سیشن میں سابق کپتان راشد لطیف سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے پہنچ گئے۔ راشد لطیف پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی دعوت پر ٹریننگ سیشن میں آئے تھے۔ پاکستانی سرزمین پر 17سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکی ہے، ایک روز آرام کے بعد مہمان ٹیم نے آج سے اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید