• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو میں استاد پر تشدد، تدریسی عمل کا بائیکاٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ خرد حیاتیات کے اسسٹنٹ پروفیسر سکندر شیروانی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقع پیش آیا ہے جس پر اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ طلبہ کا موقف ہے کہ ایک مرد اُستاد کی طالبہ کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا الفاظ بولنے کے باعث صورتحال خراب ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں پیر کو ایک بار پھر استاد پر تشدد کیا گیا۔ اس سے قبل مذکورہ دو طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم کی وجہ سے تین روز تک اعلانیہ اور ایک روز غیر اعلانیہ یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہی ہیں ۔ جب کہ جامعہ میں سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا ۔ جن پر جامعہ نے مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ جس کے بعد پیر کو خرد حیاتیات میں ایک طالب علم کی کم حاضری پر ہنگامہ آرائی کی گئی اور یونیورسٹی کی گرل بھی توڑ دی اور اس کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر سکندر شیروانی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد پولیس نے مداخلت کر کے یونیورسٹی سے مجموعی طور پر 30 سے 35 کے لگ بھگ طلبہ کو حراست میں لیکر تھانہ عزیز بھٹی میں منتقل کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید