• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں تربیتی ڈاکٹرز کیلئے سیمینار

اسلام آباد (جنگ نیوز) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار ہوا۔ رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدر ڈاکٹر اینڈرین بوئل نے کہا کہ ان کا ادارہ ڈاکٹرز کو تربیت فراہم کرتا رہے گا۔ امسال 14ڈاکٹرزنے اپنا تربیتی کورس مکمل کیا۔ ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ کورونا دور میں ان فرنٹ لائن فائٹرز کی بدولت ہم تیزی سے نارمل زندگی میں واپس آئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر تنویر خالق نے کہا آئندہ بھی اس شعبہ میں رائل کالج تعاون کرتا رہے گا۔ مقررین میں ڈاکٹر امجد چوہدری‘ ڈاکٹر طارق‘ ڈاکٹر فوزیہ سلطانہ‘ ڈاکٹر فبہا سید‘ ڈاکٹر نگہت‘ ڈاکٹر سلمان شفیع‘ ڈاکٹر جنیدہ‘ ڈاکٹر علی عارف سمیت دیگر شامل تھے۔
اسلام آباد سے مزید