• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کو رف کھیل سے بچانا ہوگا، نیمار کے زخمی ہونے پر برازیلی کوچ کا تبصرہ

دوحا(جنگ نیوز) برازیل کی فٹبال ٹیم کے کوچ ٹیٹے نے خبردار کیا ہے کہ اس کھیل کی خوبصورتی کو بد صورت ہونے سے بچانے کےلیے رف کھیل کو روکنا اور فیصلہ سازی کے حامل فٹبالرز کو فاؤل کا شکار ہونے سے بچانا ہوگا۔وہ سر بیا کے رف دفاعی حربوں پرتبصرہ کررہے تھے۔ جس کی وجہ سے اسٹار اسٹرائیکر30 سالہ نیمار کو گراؤنڈ سے واپس لینا پڑا۔ 80ویں منٹ میں سر بیا کے نکولا میلنکووچ کے رف کھیل کی وجہ سے نیمارکے ٹخنے پر چوٹ لگی اور وہ دو میچوں کے لیے ان فٹ ہوئے۔
یورپ سے سے مزید