• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کپتان کاٹیسٹ سیریز فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس نےٹیسٹ سیریز فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کودینےکااعلان کردیا،بین سٹوکس نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے۔کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس کا عطیہ سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کریگا۔وزیراعظم شہبازشریف نےبین سٹوکس کے اعلان کاخیرمقدم کیااور ٹویٹ کی کہ ہم انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، دکھی انسانیت کیساتھ ہمدردی سب سے افضل ہے، بین اسٹوکس کا یہ جذبہ برطانیہ کی عظیم انسان دوستی کی روایت کا مظہر ہے۔
یورپ سے سے مزید