• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین کی عدم دستیابی پاکستان کیلئے بڑا نقصان ہے، برینڈن میکولم

راولپنڈی (نیوزڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ اچھا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ میچ میں عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انگلش ٹیم برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا، پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں اچھی مہمان نوازی کی جا رہی ہے، آج پہلا پریکٹس سیشن کیا ہے۔برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے اچھی پچ بننے کی امید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں کرکٹ کے لیے بہت جذباتی شائقین ہیں، ہم بہترین کرکٹ کھیلنے کی امید کر رہے ہیں۔انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں برینڈن میکلم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں، شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔برینڈن میکلم کا کہنا تھا پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہے جو سینیئرز اور جونیئرز پر مبنی ہے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے مارک ووڈ کی دستیابی کے لیے بھی پرامید ہیں۔
یورپ سے سے مزید