• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط

لاہور(نیوز ایجنسیاں )پنجاب میں لیگی ارکان مرکزی سیکریٹریٹ طلب، تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیئے جو کسی بھی وقت جمع کروائی جاسکتی ہے، پی پی وفد کی حمزہ شہباز سے ملاقات، عطا تارڑ اورحسن مرتضیٰ کاکہناہےکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ٹوٹ چکی، ارکان رابطے میں ہیں،پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹنے دیں گے۔تفصیلات کےمطابق پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیلئے لیگی ارکان مرکزی سیکریٹریٹ طلب کر لئے گئے ، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیگی اراکین اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط بھی کر دیئے،جو کسی بھی وقت جمع کرائی جاسکتی ہے ، کامیابی لے لئے حکمت عملی پر مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے،پیپلز پارٹی کے وفد کی حمزہ شہباز سے ملاقات بھی ہوئی جس کے بعد جس کے بعد ن لیگ کے عطا تارڑ اور پی پی کے حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کی حکمت عملی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ٹوٹ چکی، ارکان رابطے میں ہیں ۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہر طرح کی تیاری مکمل ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے، اسمبلی تحلیل ہونےسے بچائیں گے، حکومتی بینچوں پر اراکین سے بھی رابطے تیز کریں گے۔اس موقع پر پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے، بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید