• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آ باد(ایجنسیاں) وزیرداخلہ راناثنا اللّٰہ نے عمران خان کی مشروط مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ساتھ بیٹھیں گے تو کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلے تاریخ دے دی تو پھر مذاکرات کیسے ہوں گے۔تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں ۔ را نا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان کہا کرتے تھے کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ میں مرجاؤں۔انہوں نے کہا خدا عمران خان کو زندگی دے تو یہ مل بیٹھ کر مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی لائی ہے، پی ڈی ایم تو ہمیشہ ہی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید