• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’ہیک‘

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے مشن بند کرنے کا بیان جاری کردیا گیابعد ازاں اکاؤنٹ بحال کردیا گیا۔ 

قندھار میں پاکستانی قونصل جنرل طارق علی نے بیان میں کہا کہ افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد مشن کی عارضی بندش کی ٹوئٹ کی گئی۔

 قبل ازیں، ایک صحافی نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیا گیا ہے کہ پاکستان قندھار میں اپنا قونصل خانہ احتجاجاً 2 روز کے لیے بند کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید