• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانوزئی کاریزات برشور ضلع کیلئے آخری حد تک جائیں گے، جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جے ڈبلیو پی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے پارٹی وفد کے ہمراہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد پانیزئی ، کاریزات بارایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ غرشین کے ساتھ ضلع خانوزئی کاریزات برشور کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میںقانونی مشاورت کی انہوں نے کہاکہ کاریزات خانوزئی برشور ضلع کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کریگی،حکومت نے اہلیان ضلع پشین کی دل آزاری کی اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ضلع متنازع بنایا اورقبائل کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی۔ضلع کوحاصل کرنے کیلئے آخری حدتک جائیں گے،یہ ہمارا قانونی اور جائز حق ہے۔اس حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ہمیں اندھیروں میں دھکیلنے والوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔وفدمیں رہنما طاہربازئی ،کامران پانیزئی بھی شامل تھے، ہائی کورٹ میں کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ۔بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد پانیزئی کیس کی پیروی کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید