• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمیل چاند پوری کی اخبار فروشوں کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا، چوہدری محمد عاشق، میاں محمد زاہد

لاہور (پ ر) اخبار فروش یونین لاہور کے چیئرمین چوہدری محمد عاشق، سمال ٹریڈر اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نےکہا ہے کہ جمیل خان چاند پوری مرحوم کی انسانیت اور اخبار فروشوں کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ انتہائی شفیق، ملنسار اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ وہ مارکیٹ کی رونق سمجھے جاتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد زاہد کی جانب سے جمیل خان چاند پوری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چوہدری محمد مشتاق، شاہد خان، جنرل سیکرٹری فرنیچر مارکیٹ مہر جمیل، وقار کمبوہ، طارق حنیف، حاجی ارشد، حاجی خالد اور چوہدری اختر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی۔