• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈکا تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کو ایک ملین کا عطیہ

لاہور (پ ر)ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ ملک کے دور دراز علاقوں کے طلبا کے لیے وظائف کی کفالت کر رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں علیگڑہ سکول ،مانگامنڈی، لاہور میں ایک تقریب ہوئی جس میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ کی طرف سے سماجی تنظیم تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کو ایک ملین روپے کا عطیہ دیا ۔تقریب میں کمپنی سیکرٹری و وائس پریز نٹ مقصود الرحمن رحمانی نے تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کی اعزازی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مسماۃ حمائلہ شاہین کو چیک دیا۔