• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منگل کو طلب، ECC نے 15 ارب تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی

لاہور(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کر دیں ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے کا پہلا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا جہاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حکام کو انتخابی تیاریوں سے متعلق اہم بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تمام ونگزبھی تیاریوں پر بریفنگ دینگے، اس دوران انتخابی مواد کی خریداری، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ عملے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،ا جلاس میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) اور پولنگ سٹیشن کی میپنگ سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا،عام انتخابات کیلئے فنڈز کی دستیابی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔عام انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی اور اس ضمن میں غیرحساس میٹریل کی خریداری مکمل، بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ بھی حاصل کرلیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید