• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا عمران خان حکومت کو جلد الیکشن پرمجبور کرسکیں گے کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں گے، عمران خان جو مختلف حربے استعمال کررہے ہیں اس سے لگتاہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو متحرک رکھنا چاہتے ہیں ۔ تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جتنی عمران خان نے تگ و دو کی ہے اگر الیکشن میں مجبور کرسکتے تو 25 مئی کو30 لاکھ بندوں کے ساتھ آنا تھا ۔ انہوں نے26 نومبر کو بھی فیس سیونگ کی اس لانگ مارچ میں بھی الیکشن چاہئے تھا۔ جب یہ یہاں 26 کو آئے تو انہوں نے سوچا کہ میں نئے آرمی چیف کو بھی دباؤ میں لے آؤں گا۔میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑیں گے ابھی لکھوالیں۔ انتخابات اپنے وقت پرہی ہوں گے ان کو الیکشن نہیں ملیں گے۔تجزیہ کارمظہر عباسی نے کہا کہ عمران خان جو مختلف حربے استعمال کررہے ہیں اس سے لگتاہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو متحرک رکھنا چاہتے ہیں ۔اب جو انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بات کی ہے کل جو انہوں نے بیان دیا ہے وہ تھوڑا سا مختلف ہے لگ یہ رہا ہے کہ وہ مزید تجسس برقرار رکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کب اسمبلیاں برخاست کریں گے کریں گے بھی یا نہیں کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید