• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کو مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ (خ ن)صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے حکومتی سرپرستی میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انکی بحالی اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خصوصی افراد کسی سے کم نہیں بلکہ ان میں بعض پوشیدہ خداداد صلاحتیں ایسی ہیں جو عام افراد میں بھی نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں معاشرے میں مساوی حقوق دیے جائیں اور ان سے برابر ی کی بنیاد پر برتاؤ کیا جائیخصوصی افراد سے کسی بھی قسم کا امتیاز غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ خصوصی افراد کو دوسروں کے برابر لانے کیلیے صوبائی حکومت راہنما اقدامات کررہی ہے جبکہ تمام پبلک مقامات پر انکے داخلے اور ٹھرنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران کیاجسکا انعقاد کوئٹہ آن لائن، ٹی ایس او اور دیگر افراد باہم معذور کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے کیاتھا۔ تقریب میں افراد باہم معزوران مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے تقریب میں شریک ہو کر افراد باہم معذوران کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے مہمان خاص حمزہ شفقات سیکریٹری اطلاعات، اور میجر (ر) اورنگزیب بادینی ایڈیشنل سیکریٹری سٹاف برائے چیف سیکریٹری تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دن کی اہمیت کے حوالیسے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذوراشخاص کو ’خصوصی افراد‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 2199ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، دنیا بھر میں انھیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا، ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انھیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
کوئٹہ سے مزید