• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے خود کوسیاسی ،قوم کومعاشی دیوالیہ کردیا، میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر )سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نےرکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان، عامرڈوگر، سرور خان، راؤزاہد، احسن بریار سے ملاقات کرتے ہوئےکہاکہپی ڈی ایم نے خود کو سیاسی اور قوم کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا،حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے کرپشن کیسز ختم کرائے، زرداری خاندان کی کرپشن نے سندھ کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا، آصف زرداری کے طرزسیاست سے لگتا ہے کہ سندھ حکومت بجٹ میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے بھی رقم مختص کیا کرے گی پی ٹی آئی ایسی جمہوری پارٹی ہے جس میں ہرایک کو بولنے کی آزادی ہے جبکہ پی ڈی ایم جمہوری اقدار کو پامال کرنے والوں کا گروہ ہے، سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی، انہوں نے کہا کہ ملک کومزیدمعاشی تباہی سے بچانے کیلئے نئے انتخابات ضرور ہیں -
لاہور سے مزید