• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کرینگے، جواد احمد

لاہور(پ ر) چئیرمین برابری پارٹی جواد احمد نےکہاہےکہ عمران خان نے پنڈی مین اعلان کیا تھا کہ وہ پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمیاں تحلیل کر دیں گے۔اس پر چند دن سیاسی حلقوں میں بہت ہلچل ہوئی، قیاس آرائیاں بھی ہوئیں۔ آج عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے وفاقی حکومت جنرل الیکشن کی تاریخ دے پھر میں مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہوں۔دراصل بات یہ ہے کہ عمران خان کبھی بھی اسمبلیوں کو تحلیل نہیں کریں گے۔ اس سے تو انکی اپنی حکومت کے دوران کرپشن کے سارے کیسز کھل جائیں گے عمران خان چاہے کتنی دھمکیاں دیں وہ اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے۔