• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سینیگال کو تین صفر سے شکست دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے سینیگال کو تین صفر سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کردیا۔ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ ٹائٹل ہولڈر فرانس سے ہوگا۔

 انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول جورڈی ہینڈرسن نے 38ویں منٹ میں کیا، کپتان ہیری کین نے پہلےہاف کے آخری لمحات میںگول کیا اوردوسرے ہاف کے (57)ویں منٹ میں بکایوساکا نے گول کیا۔موجودہ فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ وہ واحد ٹیم ہے جس کے کسی بھی کھلاڑی کو اب تک یلو یا ریڈ کارڈ نہیں ملا۔

اہم خبریں سے مزید