• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھیوں اور مہاجروں نے انصار و مہاجرین کی سنت زندہ کی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے دنیا بھر میں آباد سندھی بھائیوں بالخصوص سندھ میں آباد تمام زبانیں بولنے والوں کو سندھ کلچرل ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھرتی صوفیاء کرام اور اولیاء کرام کی دھرتی ہے۔ اس دھرتی پر سندھیوں اور مہاجرین نے مل کر حضورﷺ کے دور کے انصار اور مہاجرین کی سنت زندہ کی ہے۔ آج کے دن ہمیں نفرتوں کا مکمل خاتمہ کرکے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی حقیقی تعبیر حاصل کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید