• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے مزدوروں کو ان کے حقوق دئیے: یوم تاسیس کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویثرنل سیکرٹریٹ میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مخدوم احمد مجتبی گیلانی اور جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک و قوم اور خاص طور پر مزدوروں کو ان کے حقوق دئیے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو مضبوط ایٹمی قوت بنایا اور ملک کو داخلی معاشی خارجی لحاظ سے مضبوط کیا شہید بھٹو نے ملک کو 1973 کا متفقہ ائین دیا جبکہ اس متفقہ آئین کو سید یوسف رضا گیلانی نے اصل شکل میں بحال کیا ،اس موقع پر لیبر بیورو کے ڈویثرنل صدرسید مطلوب بخاری،عابدہ بخاری ،سٹی صدر ملک نسیم لابر جنرل سیکرٹری اےڈی بلوچ لائرز ونگ جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق. بابو نفیس انصاری رضوان ہانس۔ ارشد اقبال بھٹہ۔ذوالفقار رانا۔شیخ سعید ۔نعیم شہزاد بھٹی۔لیاقت گیلانی ۔تصویر گیلانی۔عمران ٹیپو ۔ملک اشفاق راں ۔حاجی خلیل راں ۔صدیق تھیم۔لیبر بیورو کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری رانا غلام مرتضی۔محمد شاہد بھٹی۔ڈاکڑ عبد الغفار احمد ۔سلیم ڈاہر۔اللہ بخش سومرو ۔بشیر قریشی ۔نذر سنڈھل ۔محمد اسحاق۔آصف منیب۔یوسف بھٹی۔میاں قمر قریشی ۔مقصود احمد ۔عبد اللہ۔ چا چا دادو ۔شمیم اختر ۔مصباح رحیم۔رقیہ شاہد۔فضہ شاہد۔کشور بانو ۔صائمہ شفیق۔روبینہ سلیم۔آلشبہ سلیم۔سمیرا ندیم۔عائشہ ندیم۔سخاوت بی بی۔ممتاز بی بی ۔سائرہ بی بی۔ شاہینہ بیبی۔نایاب فاطمہ۔حنا رانی۔صبا اکبر۔حمنا بتول۔فائزہ بتول۔ناہید بی بی۔عالیہ بی بی۔پروین بی بی۔جنت بی بی و دیگر نے خطاب کیا،آخر میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
ملتان سے مزید