• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بتادیا کہ وہ کس کے فین ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ آپ کے لاکھوں فین ہیں آپ کس کے فین ہیں؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ کرکٹ کی وجہ سے بہتر ہوئے، بھارت کے لوگ پاکستان کو بھارت میں کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی مہمان نوازی ہمارے پٹھانوں کی طرح مشہور ہے، سندھ میں کرکٹ اکیڈمیز بنیں گی تو ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سندھ کے بڑوں پر بہت بڑی ذمے داری ہے کہ اسپورٹس کے لیے کام کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سکھر چیمبر آف کامرس سکھر کی تعمیر و ترقی کے لیے اچھا کام کررہی ہے، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید