• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک جام میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی ویڈیو وائرل

شدید ٹریفک جام میں نظم و ضبط کا خیال کس طرح رکھا جاتا ہے اس سے متعلق ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی ریاست میزورام کے سڑک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شہریوں کی جانب سے ٹریفک جام میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شام کے اوقات میں جب سڑکوں پر ٹریفک کی روانی ہوتی ہے، ایسے میں میزورام کے شہری اپنی اپنی لین میں گاڑیاں چلاتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کو چند دنوں میں ہی 64 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر اسے خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید