• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے نصیر چوہدری کوٹکٹ نہ دے کرردیف بشیر کے ساتھ زیادتی کی

لوٹن ( نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے نظریاتی کارکن کامریڈ ردیف بشیر کے نامزد کردہ امیدوار ردیف بشیر کے بہنوئی نصیر چوہدری کو وارڈ نمبر 3 بلدیہ سے ٹکٹ نہ دے کر پارٹی نے حق تلفی کی، کامریڈ ردیف بشیر نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے لئے دن رات کام کیا جب بھی پارٹی پر کوئی مشکل وقت آیا تو کامریڈ ردیف بشیر نے سب سے آگے ہو کر جان کی پروا کئے بغیر آگے رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہو یا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی ہو ردیف بشیر اپنی جانب سے پارٹی کے لیڈروں کی برسیاں مناتے ہیں، نظریاتی ورکرز کو کھڈے لائن لگانا زیادتی ہے، پارٹی کارکنوں، خالد مغل، سمید چوہدری، سفیان مغل، زوالفقار اعوان، ریاض راجہ، بشارت مغل، افتخار جنجوعہ، اسمان احمد، اشفاق یوسف، زعیم عباس، نعیم عباس، نصیب راجہ اور دیگر نے بیان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید کے نظریات کو پس پشت ڈال دیا گیا اور سرمائے والے لوگوں کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے نظریاتی ورکرز پر ترجیح دی ہے۔ کامریڈ ردیف بشیر نے سٹی کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے نظریات کو زندہ رکھا ہوا ہے، پیپلزپارٹی کے تمام نظریاتی کارکن کامریڈ ردیف بشیر کے ساتھ کھڑے ہیں ،وہ اب آزاد حیثیت سے وارڈ کا الیکشن جیت کر ثابت کریں گے کہ پیپلزپارٹی کے ورکر زنظریاتی ساتھی کے ساتھ ہیں ۔
یورپ سے سے مزید