• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑا آتش فشاں ’ماؤنا لوا‘ 4 دہائیوں بعد پھٹ پڑا، لاوا دور دور تک پھیل گیا

ہوائی(جنگ نیوز)امریکی ریاست ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پہاڑ ماؤنالواپھٹنے کے بعد سینکڑوں افراد نظارہ دیکھنے جمع ہوئے۔ دور دور تک پھیلاہوا لاوازمین پر ایک منفرد پیش کر رہا ہے۔دنیا کا سب سے بڑاآتش فشاں پہاڑ ماؤنالوا چار دہائیوں بعدپہلی مرتبہ پھٹا ہے۔چند ہفتے پہلے ہی پہاڑ کے کسی بھی وقت پھٹنے کی پیش گوئی کی گئی تھی اور اردگرد کے علاقہ مکینوں کو مطلع کر دیا گیا تھا۔آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے فی الحال ارد گرد کے علاقوں کو نقصان نہیں پہنچا۔سائنسدانوں کے مطابق اس مقام پر کئی لاکھوں سال پہلے سے ہی آتش فشانی سرگرمی شروع ہو گئی تھی۔یہ تاریخی لمحہ دیکھنے لوگ دور دور سےآئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق لاوا گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران40 فٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہےاورلاوا ممکنہ طور پرہوائی کو مشرق اور مغرب سے جوڑنے والےہائی وے تک پھیل سکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید